افغان بلے باز سمیع اللہ شنواری نے سکاٹ لینڈ کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی

جمعرات 26 فروری 2015 14:25

افغان بلے باز سمیع اللہ شنواری نے سکاٹ لینڈ کے خلاف کیریئر بیسٹ اننگز ..

ڈونیڈن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سمیع اللہ شنواری نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، بدقسمتی سے وہ 4 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں افغان بلے باز سمیع اللہ شنواری نے 97 پر 7 وکٹیں گر جانے کے بعد انتہائی عمدہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، انہوں نے ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے 96 رنز کی شاندار اننگز افغانستان کو تاریخی کامیابی دلا دی۔

ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور چار چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ چار رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔