قومی ویمن جوڈو چیمپئن شپ 18 مارچ سے شروع ہوگی

جمعرات 26 فروری 2015 14:29

قومی ویمن جوڈو چیمپئن شپ 18 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن جوڈو چیمپئن شپ 18 مارچ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، فاٹا، اسلام آباد،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ شامل ہیں، منیجرز میٹنگ 17 مارچ کو ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 23 مارچ تک جاری رہے گی۔