امریکن آئس ہاکی لیگ ، پیٹس برگ پینگوئنز نے کیپیٹلز کو شکست دے دی

جمعرات 26 فروری 2015 15:13

امریکن آئس ہاکی لیگ ، پیٹس برگ پینگوئنز نے کیپیٹلز کو شکست دے دی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) امریکن آئس ہاکی لیگ کے میچ میں پٹس برگ پینگوئن کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن ڈی سی میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ کے میچ میں میزبان کیپیٹلز اور پیٹس برگ پینگوئنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، میچ کے تیسرے پیریڈ میں پین گوئنز ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ۔ میچ تین تین گول سے برابر تھا کہ پیٹس برگ کے کرس کونٹز نے فیصلہ کن گول سکور کیا اور ٹیم کو فتح دلائی ۔ مہمان پینگوئنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد واشنگٹن کی ٹیم کو چار تین سے ٹھکانے لگایا ۔ اس کامیابی کے بعد پینگوئنز نے پوائنٹ ٹیبل پر 79 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن مستحکم بنا لی ۔

متعلقہ عنوان :