آسٹریلیا کو کیوی شائقین سے خطرہ

جمعرات 26 فروری 2015 16:54

آسٹریلیا کو کیوی شائقین سے خطرہ

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں آسٹریلیا کو اگلے میچ میں کینگروز کا سامنا کر نا ہے تاہم کینگروز کو ابھی سے کیوی کراؤڈ سے خوف آنے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

کینگرو آل راؤنڈر شین واٹسن کہتے ہیں کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اس میچ میں میزبان کراؤڈ کی جانب سے کافی فقرے بازی سہنا پڑیگی،وہ اور کیوی پلیئرز ہمیں زیر کرنے کیلیے ہر حربہ استعمال کرینگے لیکن ہم ان چیزوں کے عادی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کئی مرتبہ آکلینڈ میں کھیل چکا ہوں،مجھے پورا یقین ہے کہ یہ انتہائی زبردست مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کینگروز کھیل سے ان کی توجہ ہٹانے کیلیے فقرے بازی کا سہارا لے سکتے ہیں۔ ہفتے کو کینگروز کا سامنا فیورٹ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔