لاہورہائیکورٹ نے سابق کرکٹر شعیب اخترکو پی سی بی کی جانب سے ستر لاکھ روپے کیا گیا جرمانہ کالعدم قرار دے دیا۔

جمعرات 26 فروری 2015 17:02

لاہورہائیکورٹ نے سابق کرکٹر شعیب اخترکو پی سی بی کی جانب سے ستر لاکھ ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔شعیب اختر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی سی بی نے مس کنڈیکٹ کے الزام کے تحت شعیب اختر کے کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے ستر لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ سزاءکے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر عدالت نے ایک سال کی پابندی کو ختم کردیا تھا مگر جرمانے کی سزاءکو برقرار رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے یہ سزاءسنائی تھی لہذا جرمانے کی سزا کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شعیب اختر جرمانے کی رقم بھی ادا کر چکے ہیں لہذا درخواست ناقابل سماعت ہے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی سی بی کی جانب سے شعیب اختر کو کئے گئے جرمانہ کو کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے پی سی بی کو ستر لاکھ روپے کی رقمشعیب اختر کو واپس کرنے کی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :