لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے علاقے گلبرگ سے موٹر وے تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے کو کالعدم قرار دے دیا۔

جمعرات 26 فروری 2015 17:02

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے علاقے گلبرگ سے موٹر وے تک ایلیویٹڈ ایکسپریس ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پچاس ارب روپے کی لاگت سے ایکسپریس وے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے لیے عوام سے زمینیں زبردستی حاصل کر رہی ہے جو غیر قانونی عمل ہے حکومت کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال ہے جس میں ایکسپریس وے بنانا اشد ضروری ہے تاہم جو رقم عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خرچ ہونی چاہیے وہ ایکسپریس وے جیسے منصوبے پر خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ صحت اور تعلیم اہم شعبے ہیں جنھیں ترجیح دینی چاہیے ایکسپریس وے جیسے منصوبے اتنی اہمیت کے حامل نہیں یہ منصوبے عام حالات کے تحت بھی تعمیر کیے جاسکتے ہیں۔ عدالت نے منصوبے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے زمین کے حصول کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیے۔

متعلقہ عنوان :