معین خان کی وطن واپسی پر کرکٹ شائقین استقبال کیلئے گندے انڈے اور ٹماٹر لے کر ایئرپورٹ پہنچ گئے چیف سلیکٹر شائقین سے بچ کر ایئرپورٹ سے نکل گئے، شائقین نے احتجاجاًانڈے اپنے سروں پر پھوڑ لئے

جمعرات 26 فروری 2015 21:10

معین خان کی وطن واپسی پر کرکٹ شائقین استقبال کیلئے گندے انڈے اور ٹماٹر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کی وطن واپسی پر کرکٹ شائقین استقبال کیلئے گندے انڈے اور ٹماٹر لے کر پہنچ گئے، معین خان شائقین سے بچ کر ایئرپورٹ سے نکل گئے، شائقین نے احتجاجاًاور غصے میں آکر انڈے اپنے سروں پر پھوڑ لئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو معین خان بدنامی کا داغ لئے وطن واپس پہنچے تو کرکٹ شائقین ان کے استقبال کیلئے گندے انڈے اور ٹماٹر لے کر ایئرپورٹ پر پہنچ گئے، لیکن معین خان شائقین سے چھپ کر ایئرپورٹ سے نکل گئے، جب شائقین کو معلوم ہوا کہ وہ ایئرپورٹ سے جا چکے ہیں تو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے انڈے اپنے ہی سر پر پھوڑ دیئے اور کہا کہ معین خان جواری ہے اس نے ٹیم میں غلط کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے ملک و قوم کی بدنامی کی ہے لیکن ہم اسے چھوڑیں گے نہیں۔

متعلقہ عنوان :