Live Updates

پی ٹی آئی ملک کے غریب و مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، عوامی تعاون حاصل رہا توپی ٹی آئی ملک کو موجود بحرانوں سمیت نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی،

تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید عبدالرب ہاشمی کی کارکنوں سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سید عبدالرب ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے غریب و مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اگر عوامی تعاون حاصل رہا تو انشاء پی ٹی آئی ملک کو موجود بحرانوں سمیت نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیگی سکھر ضلع میں ایک مخصوص ٹولہ پارٹی کا بدنام کرنے کی ناکام کو شش کر رہا ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا بہت جلد ان کے مفاد اور انہیں بے نقاب کیا جائیگا کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھتے ہوئے قائد عمران خان کا فلسفہ گھر گھر پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈوکیٹ ظہیر بابر ، ڈاکٹر عطاء الرحمن و دیگر رہنما موجود تھے سید عبدالرب ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ قائد عمران خان کی جدوجہد ذاتی مفاد کا حصول نہیں ان سمیت دیگر مرکزی قائدین کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ ملک اور عوام کو نیا پاکستان دیں جس کا عوام انتظار کر رہے ہیں موجود حکومت نورا کشتی ڈرامے میں مصروف عمل ہے انہیں ملک اور ملک کی عوام کی کوئی فکر نہیں اگر فکر ہے تو صرف اپنی کرسی اور کرنسی کی پاکستان تحریک انصاف جھوٹے پروپیگنڈوں اور بیانات سے خوفزدہ نہیں ہو سکتی بعد ازیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ڈاکٹر ربنواز کلوڑ و دیگر کے ہمراہ وفد کی صورت میں گذشتہ روز وفات پانے والے نامور عالم دین و ڈسٹرکٹ خطیب قاری خلیل احمد کے سوگوران سے انکے انتقال پر تعزیت کی اور دعا مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ قاری خلیل احمد کی دین اسلام کیلئے پیش کی جانی والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات