معین خان نے وطن واپسی کے بعد پولیس سے سیکورٹی مانگ لی

جمعرات 26 فروری 2015 23:01

معین خان نے وطن واپسی کے بعد پولیس سے سیکورٹی مانگ لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے سیکورٹی خدشات کے باعث پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔معین خان کی وطن واپسی پر کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ ائر پورٹ پر شائقین انڈے اور ٹماٹر لے کر ان کا انتظار کرتے رہے جبکہ ان کے وہاں سے بچ نکلنے کے بعد معین خان کے گھر پر مظاہرین نے ہلہ بول دیااور ان کے گھر پر انڈے برسائے۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال کے پیش نظر معین خان نے پولیس کو سیکورٹی دینے کی درخواست کردی ہے جبکہ انہوں نے میڈیا سے بچنے کے لیے اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا ہے تاکہ ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہ کیا جا سکے۔یادرہے معین خان کرائسٹ چرچ میں قومی ٹیم کے ہمراہ بطور چیف سلیکٹر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شریک ہوئے تھے جبکہ وہاں جواءخانہ جانے کے بعد کرکٹ بورڈ نے انہیں وطن واپس بلا کر وضاحت طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :