حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا، ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،لاہورمیں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزدھماکے کے ملزم کا انکشاف،

حساس اداروں کی سی سی پی اولاہورسمیت افسران کوسیکورٹی بہتر اورذاتی گارڈزکی چھان بین کرنے کی ہدایت

جمعرات 26 فروری 2015 23:32

حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا، ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،لاہورمیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) لاہورمیں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزدھماکے کے ملزم حبیب اللہ نے انکشاف کیاہے کہ حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا،جس نے ایک گھنٹہ تک وہاں انتظارکیا،حساس اداروں نے سی سی پی اولاہورسمیت افسران کوسیکورٹی بہتربنانے اورذاتی گارڈزکی چھان بین کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنزدھماکے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورحساس اداروں کی حراست میں دہشتگردوں کے ساتھی ملزم حبیب اللہ نے اپنے بیان میں کہاکہ خودکش حملہ آورپولیس افسران کونشانہ بناناچاہتاتھا،جس نے پولیس لائنزکے باہرایک گھنٹہ تک انتظارکیا،حساس اداروں نے اس بیان کے بعدسی سی پی اولاہورسمیت تمام پولیس افسران کواپنے گھروں اوردفاترکی سیکورٹی مزیدسخت کرنے اورذاتی گارڈزکی چھان بین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :