اورکزئی ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے سے زیر تعمیر کالج کے 4 کمرے متاثر

جمعہ 27 فروری 2015 10:46

اورکزئی ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے سے زیر تعمیر کالج کے 4 کمرے ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء): اورکزئی ایجنسی یں بارودی مواد کے دھماکے سے زیر تعمیر ڈگری کالج کے 4 کمرے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ڈگری کالج کی عمارت کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آس پاس کے میکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں آئے دن ایسے دھماکے ہونا معمول کی بات ہے لیکن اب کی بار ڈگری کالج کو نشانہ بنایا گیا ہے.