سری لنکا کا بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

جمعہ 27 فروری 2015 11:14

سری لنکا کا بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) سری لنکا نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات کر وانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ سری لنکن وزیر کھیل ناوین دیسانائیکے کو کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک ممبر شیمی سلوا نے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

اس میں ان سے 2010 کے ایشیاکپ میں ایک بھارتی کھلاڑی کیخلاف میچ فکسنگ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں منعقد ہونیوالے اس ٹورنامنٹ میں مذکورہ کھلاڑی کیخلاف فکسنگ الزامات عائد ہوئے اس لیے وزیر کھیل ایک خصوصی کمیٹی قائم کرکے معاملے کی تحقیقات کرائیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی کولمبو میں سریش رائنا کے کمرے میں ایک مشکوک لڑکی کی موجودگی پر کافی شور مچا جس کا تعلق بھارتی بکیز سے تھا۔

متعلقہ عنوان :