ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ، انوشکا کی موجودگی میں سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی
جمعہ 27 فروری 2015 11:19
نئی دلی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) بھارتی ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی موجودگی کے وقت سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان، کرن جوہر، فرح خان، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بھارتی ٹی وی پروگرام ”انڈیا پوچھے گا سب سے شانا کون“ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک اس دوران سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد تمام افراد بحفاظت وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس میں تمام لوگ خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر فوری قابو پالیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹی وی شو یہ ہیں محبتیں کے دوران کیلیک نکسین سیٹ پر آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم 3 کروڑ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.