ڈومیسٹک کرکٹ میں پیسے لینے کا نیا پنڈورا بکس کھل گیا
جمعہ 27 فروری 2015 11:25
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پیسے لے کر ٹیموں کے انتخاب کا نیاپنڈورا بکس کھول دیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بنی تو وہی پرانے چہرے سامنے آ جائیں گے اور اس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
اگر بہتری لانی ہے تو سب کو فارغ کر کے تجربہ رکھنے والے نئے لوگوں کو موقع دینا چاہیے۔ محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں سے پیسے لے کر ٹیموں میں منتخب کیا جاتا ہے، میچ میں شرکت کی فیس الگ سے وصول کی جاتی ہے، میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔ مجھے میرے ریجن نے منتخب نہ کیا تو میں کسی اورکی طرف سے کھیلا، وہاں جب میں نے پرفارم کیا تو تسلیم کیا گیا کہ میں کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.