اسلام آباد سمیت سوات ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 5.8شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے ،5افرادزخمی ،دومکانات تباہ
جمعہ 27 فروری 2015 11:31
پشاور / اسلام آباد / مظفر آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 ) اسلام آباد سمیت سوات، شانگلہ، چترال ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5.8شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.0 تھی، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ،شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، مظفر آباد، بٹگرام، کوہستان، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، وادی نیلم، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور ہر ی پور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔(جاری ہے)
زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 جب کہ گہرائی 32 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں 92 کلو میٹر دور تھا۔ مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.0 تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات، دیر، چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 131 کلو میٹر تھی۔مانسہرہ سے ملحقہ بٹگرام ضلع کے ایک سینئر افسر ظفر المانی نے بتایا کہ زلزلے سے کم از کم پانچ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے دو مکانوں کو بھی نقصان ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.