گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 27 فروری 2015 11:47

گیارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

برسبین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) گیارھویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے، شیڈول کے مطابق پہلا میچ میں شامل پول اے کی ٹیموں اور ورلڈ کپ کی میزبان ٹیموں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ‘ ہفتہ کو دوسرا میچ پول بی کی ٹیموں بھارت اور یو اے ای کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :