آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے عظیم کرکٹر مارٹن کرو کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا

جمعہ 27 فروری 2015 11:55

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے عظیم کرکٹر مارٹن کرو کو آئی سی سی ہال آف فیم ..

میلبورن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے عظیم کرکٹر مارٹن کرو کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔ کرو کو رواں ورلڈ کپ میں کل ہفتہ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول میچ کے دوران باضابطہ طور پر اس اعزاز سے نوازہ جائے گا۔ کرو رواں ورلڈ کپ کے دوران یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن جائیں گے، اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارت کے انیل کمبلے اور انگلینڈ کی ولسن کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

52 سالہ کرو کا شمار اپنے دو کے منجھے ہوئے کرکٹرز میں کیا جاتا ہے اور ان دنوں وہ کینسر کے موذی مرض کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران آئی سی سی ڈائریکٹر اینڈ چیئرمین آف کرکٹ آسٹریلیا ویلی ایڈورڈز انہیں ہال آف فیم کی کیپ پہنائیں گے۔ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے اور مجموعی طور پر 79 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ کرو سے قبل رچرڈ ہیڈلی اور ڈیبی بھی نیوزی لینڈ کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے 77 ٹیسٹ اور 143 ایک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :