ورلڈ کپ میں ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے،سمیع اللہ شنواری

جمعہ 27 فروری 2015 11:55

ورلڈ کپ میں ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے،سمیع ..

ڈونیڈن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)افغانستان ٹیم کے بلے باز سمیع اللہ شنواری نے کہا ہے کہ ڈیبیو ورلڈ کپ میں ٹیم کو پہلی فتح دلوانا اعزاز کی بات ہے، عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کی کوشش کرونگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی لیکن میچ فنش کرنے پر زیادہ خوشی ہوتی۔ میگا ایونٹ کی ٹیم کو پہلی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے اور یہ بلا شبہ میرے کیریئر کی یادگار ہو گی جسے میں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک سنچری سے زیادہ ٹیم کی جیت اہم تھی اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری اننگز ٹیم کی فتح کے کام آئی۔