سنگاکارا کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 50 شکارز مکمل،400 کیچز لینے والے تیسرے وکٹ کیپر بن گئے

جمعہ 27 فروری 2015 11:55

سنگاکارا کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 50 شکارز مکمل،400 کیچز لینے والے تیسرے ..

میلبورن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)کمار سنگاکارا نے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں وکٹوں کے پیچھے شکارز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ ون ڈے میں 400 کیچز لینے والے دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بھی بن گئے۔

اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ اور مارک باؤچر بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈم گلکرسٹ 417 کیچز کے ساتھ پہلے اور باؤچر 403 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔یلبورن میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سنگاکارا نے کیریئر کے 4 سو میچز مکمل کئے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مزید دو ریکارڈز بھی اپنے نام کر کے اس مقابلے کو یادگار بنا دیا۔ سنگاکارا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں وکٹوں کے پیچھے 50 شکارز کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کیریئر کے چار سو کیچز بھی مکمل کر لئے۔ انہوں نے ون ڈے میں اب تک 98 سٹمپس کر رکھے ہیں اور انہیں دنیا کا پہلا وکٹ کیپر بننے کیلئے مزید دو سٹپمس کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ رواں ورلڈ کپ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔