صہیونی فوج نے فلسطینی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیا، درجنوں خاندان بے گھر، کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

جمعہ 27 فروری 2015 11:58

صہیونی فوج نے فلسطینی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیا، درجنوں خاندان بے گھر، ..

رام اللہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں واقع گاؤں پر حملہ کر کے اس کے تمام مکان اور فلسطینیوں کے رہائشی خیمے مسمار کر دیئے جس کے نتیجے میں بستی کے درجنوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو یہودی فوجیوں کی بڑی تعداد فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے مشرقی جزیرہ النقب میں’تل عراد‘ نامی قصبے پر حملہ آور ہوئی اور گاؤں کے تمام افراد کو ان کے گھروں سے باہرنکال کر ان کے کچے مکان اور جھونپڑیاں بلڈوز کر دیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے تل عراد میں داخل ہوتے وہاں مقیم تمام شہریوں سے کہا کہ وہ جلد ازجلد اپنے مکان خالی کردیں ورنہ بلڈوزروں کی مدد سے ان کے مکانات مسمار کر دیے جائینگے۔ صہیونی حکام کی دھمکی کے بعد تمام شہریوں نے گھر خالی کر دیئے جس کے بعد قابض فوجیوں نے پہلے سعوہ کے مقام پر6مکان مسمار کیے۔ اس کے بعد مسماری آپر یشن شام تک جاری رہا جس میں مزید درجنوں مکانات بھی مسمار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :