ندا چوہدری 6ماہ تک مسلسل تماثیل تھیٹر کے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرینگی

جمعہ 27 فروری 2015 11:59

ندا چوہدری 6ماہ تک مسلسل تماثیل تھیٹر کے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرینگی

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) تھیٹر کی نامور اداکارہ ندا چوہدری 6ماہ تک مسلسل تماثیل تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ندا چوہدری اور ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری آئندہ سے تماثیل تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں مسلسل 6ماہ تک پرفارم کریں گی ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ندا چوہدری اس سے قبل مختلف تھیٹروں میں پرفارم کر چکی ہیں اور آج کل محفل تھیٹر کے اسٹیج ڈرامہ ” پی کے “ میں پرفارم کر رہی ہیں۔