امریکی پاپ سٹار میڈونا پرفارمنس کے دوران سٹیج سے گر گئیں

جمعہ 27 فروری 2015 12:35

امریکی پاپ سٹار میڈونا پرفارمنس کے دوران سٹیج سے گر گئیں

نیو یارک (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) برٹ ایوارڈ میں پرفارمنس کے دوران امریکی پاپ سٹار میڈونا سٹیج سے گر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق 56 سالہ گلوکارہ میڈونا نیویارک کی ایوارڈز تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگا رہی تھیں کہ ان کا گاوٴن دیگر فنکاروں کے پاوٴں میں پھنس گیا اور گلوکارہ لڑکھڑاتے ہوئے نیچے گر گئیں تاہم میڈونا نے فوری اٹھ کر اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

(جاری ہے)

ان کے مداح کنفیوژن کا شکار ہیں کہ میڈونا سچ میں گری تھیں یا یہ ان کی پرفارمنس کا حصہ تھا۔ میڈونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کیلئے پیغام دیا ہے کہ انہیں گرنے سے کوئی چوٹ نہیں آئی۔