ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 409رنز کا مشکل ہدف

جمعہ 27 فروری 2015 12:35

ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 409رنز کا مشکل ہدف

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) اے بی ڈیویلیئرز کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 409رنز کا ہدف دیا ہے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں جنو بی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کوئنٹن ڈی کوک ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد ہاشم آملا اور ڈوپلیسی نے دوسری وکٹ کی شراکت کے لیے 127رنز کی شراکت داری قائم کی ۔

(جاری ہے)

کرس گیل کے ایک ہی اوور میں ڈوپلیسی اور آملا کے آؤٹ ہونے سے پروٹیز ٹیم پریشر میں آئی تاہم ڈیویلیئرز اور روسوو نے 134رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے پروٹیز کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔ روسوو 61بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اے بی ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنا ڈالی ۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں پر 408رنز بنائے ۔ڈویلیئرز 66گیندوں پر8چھکوں اور 16217چوکوں کی مدد سے رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رسل اورگیل نے 2،2جبکہ ہولڈر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :