متحدہ کے مجھے اور میرے ایم کیو ایم کو بوجھ سمجھنے باعث پارٹی چھوڑی ‘2013 میں تحریک انصاف کرنی تھی جلد بازی میں ایم کیو ایم جوائن کر لی‘ عارف علوی نہیں چاہتے تھے میں تحریک انصاف جوائن کروں‘سندھ میں حکومت زرداری خاندان کی ہے ‘قائم علی شاہ اپنی مرضی سے ایک فائل بھی سائن نہیں کر سکتے‘عزیر بلوچ کل تک جن کیلئے اہم تھا آج ان کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ‘ بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی آفیسر خالد شہنشاہ کو عزیر بلوچ نے مروایا
متحدہ قومی موومنٹ سے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا انٹرویو
جمعہ 27 فروری 2015 13:12
اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) متحدہ قومی موومنٹ سے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمجھتی تھی میں ان کے لیے بوجھ ہوں‘ میں ایم کیو ایم کو بوجھ سمجھتا تھا اس لیے پارٹی چھوڑی ‘2013 میں تحریکِ انصاف جوائن کرنی تھی مگر جلد بازی میں ایم کیو ایم جوائن کر لی‘ عارف علوی نہیں چاہتے تھے میں تحریک انصاف جوائن کروں‘سندھ میں حکومت زرداری خاندان کی ہے ‘قائم علی شاہ اپنی مرضی سے ایک فائل بھی سائن نہیں کر سکتے‘عزیر بلوچ کل تک جن کیلئے اہم تھا آج ان کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ‘بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی آفیسر خالد شہنشاہ کو عزیر بلوچ نے مروایا ۔
گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انٹرویو میں نبیل گبول نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا کراچی کا گروپ میری شمولیت کا مخالف تھا اور آج بھی ہے انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہیں چاہتے میں تحریکِ انصاف جوائن کروں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے رابطہ کیا ہے، تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں دھڑے ہیں تاہم تعداد کا علم نہیں۔
نبیل گبول نے کہاکہ رابطہ کمیٹی الطاف حسین کو حالات کی صحیح تصویر نہیں بتاتی۔میں نے الطاف حسین کو ایم کیو ایم کے اندرونی حقائق بتائے جس پر رابطہ کمیٹی کے خلاف ایکشن بھی ہوا۔ نبیل گبول نے کہاکہ خورشید شاہ نے بتایا تھا ایم کیو ایم مجھے مروا سکتی ہے، بعد میں مکر گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت زرداری خاندان کی ہے قائم علی شاہ اپنی مرضی سے ایک فائل بھی سائن نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اختلافات کا علم نہیں تاہم کچھ رہنما شرمیلہ فاروقی کی شادی میں اس لیے نہیں شرکت کر رہے کہ ان کے شوہر بلاول کے مشیر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کل تک جن کے لیے اہم تھا آج ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے سیکیورٹی آفیسر خالد شہنشاہ کو عزیر بلوچ نے مروایا تھامزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.