پی آئی اے نے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا

جمعہ 27 فروری 2015 13:12

پی آئی اے نے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی رعائتی پیکج متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت انہیں لندن کا ریٹرن ٹکٹ محض 430 برطانوی پاوٴنڈ (تقریباً 68ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ سہولت اکانومی کلاس کیلئے دستیاب ہیں جو پہلے آئیں ، پہلے پائیں کی بنیاد پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس سہولت سے فائندہ اٹھانے کیلئے ٹکٹیں 31 مارچ سے پہلے خریدنا ہوں گی جبکہ ان ٹکٹوں کے ساتھ رواں سال 30جون تک سفر کیا جا سکے گا۔ یہ ٹکٹیں پی آئی اے کے کسی بھی سروس سینٹر پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :