ناقص تفتیش اور گواہوں کے بیانات میں تضاد

بیوی کو زندہ جلانے والے ملزم کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل

جمعہ 27 فروری 2015 14:36

ناقص تفتیش اور گواہوں کے بیانات میں تضاد

لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015 )لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں بیوی کو زندہ جلانے والے ملزم عمران کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کر دیا ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل بنچ نے عمران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی رہائشی آمنہ کو اس کے شوہر نے بارہ سمتبر دوہزار بارہ کو زندہ جلا دیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے ملزم عمران کو سزا ئے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ناقص تفتیش اور گوہوں کے بیانات میں تضاد ہونے پر ملزم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔