این اے 122 کا ریکارڈ نادرا سے چیک کرانے پر فیصلہ محفوظ ،4 مارچ کو سنایا جائیگا

جمعہ 27 فروری 2015 14:42

این اے 122 کا ریکارڈ نادرا سے چیک کرانے پر فیصلہ محفوظ ،4 مارچ کو سنایا ..

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی ۔فیصلہ 4 مارچ کو ہی سنایا جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس کاظم ملک کی سربراہی میں ہوئی ۔عمران خان کے وکلاء نے جواب الجواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ لوکل کمیشن نے دھاندلی کی تحقیقات کرائی گئی ہے لیکن لوکل کمیشن دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے لہذا ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے ۔

ایاز صادق نے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لوکل کمیشن نے دھاندلی کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس میں دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان این اے122 کا فیصلہ نہیں ہونے دے رہے ،انہوں نے مزید کہ کہا کہ این اے122 کا ریکارڈ نادرا سے چیک کرانے سے وقت اور پیسہ کا ضیاع ہوگا ،عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت ہے خارج کی جائے ۔الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے دونوں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ فیصلہ 4مارچ کو سنایا جائیگا۔واضح رہے کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان درخواست دائر کی تھی کہ این اے 122 کی جانچ پڑتال کا ریکارڈ نادرا سے کرایا جائے

متعلقہ عنوان :