اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس شروع

جمعہ 27 فروری 2015 14:47

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس شروع

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروری 2015 ء) : وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہیں، اس کے علاوہ سعد رفیق، حاجی عدیل، اعجاز الحق، احسن اقبال اور اسحاق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شفقت محمود سمیت قانونی اور آئینی ماہرین بھی شریک ہیں ، وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنائے جانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر اعظم تمام رہنماؤں کو 22 ویں ترمیم پر اعتماد میں لیں گے.

متعلقہ عنوان :