Live Updates

عمران خان کا سندھ کے معروف لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 27 فروری 2015 16:25

عمران خان کا سندھ کے معروف لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس کا ..

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سندھ کے معروف لوک فنکار صادق فقیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار، عمران خان نے صادق فیقر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صادق فقیر کی سندھی میوزک کے لئے بہت خدمات ہیں‘ سندھی میوزک کے فروغ کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔معروف سندھی لوک فنکار صادق فقیر گزشتہ روز سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :