سکاٹش ٹیم کا افغانستان سے شکست کے بعد پریشان میں مزید اضافہ ،

آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا،مومسن پر میچ فیس کا 20فیصد جبکہ ان کے کھلاڑی پر10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

جمعہ 27 فروری 2015 18:57

سکاٹش ٹیم کا افغانستان سے شکست کے بعد پریشان میں مزید اضافہ ،

ڈونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست پر پریشانی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب انہیں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیاگیا،اس بات کا اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے کیا۔

(جاری ہے)

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پیٹرسن مومسن کی ٹیم پر جمعرات کو ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپنے ہدف سے ایک اوور کم کرانے پر جرمانہ عائد کیا۔مومسن پر میچ فیس کا 20فیصد جبکہ ان کے کھلاڑی پر10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔اگر سکاٹ لینڈ کے کپتان ورلڈ کپ کے دوران مزید ایک مرتبہ پھر معمولی اوور ریٹ کی غلطی کی مرتکب ہوئے تو انہیں ایک میچ معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :