روس کے علاقے سوچی میں2014ء میں منعقدہ سہ مائی اولمپکس سے53 ملین ڈالر سے زائد کا آپریٹنگ منافع ہوا ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا انکشاف

جمعہ 27 فروری 2015 19:01

روس کے علاقے سوچی میں2014ء میں منعقدہ سہ مائی اولمپکس سے53 ملین ڈالر سے ..

ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے گزشتہ روز انکشاف کیا ہے کہ روس کے علاقے سوچی میں2014ء میں منعقدہ سہ مائی اولمپکس سے53 ملین ڈالر سے زائد کا آپریٹنگ منافع ہوا ہے،آئی او سی کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز مارک ایڈمز نے کہا کہ گزشتہ سال سوچی کی کھیلوں سے 3.25 بلین روبل(53.1ملین ڈالر) کے قریب منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمز نے یہ انکشاف ریوڈی جنیرو میں آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے موقع پر کیا،یہ اجلاس برازیل کے اس شہر میں ہفتے تک جاری رہے گا۔ایڈمز نے کہا کہ سوچی کھیلوں کی مجموعی لاگت41بلین کے قریب ڈالر مقرر کی گئی تھی۔2018ء کے سرمائی اولمپکس مقابلے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ یانگ میں ہوں گے۔2022ء کے میزبان ملک کے بارے میں فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے کیونکہ آئی اوسی کا مکمل اجلاس جولائی میں کوالالمپور میں ہورہا ہے۔بیجنگ کو قازق کے بعد فیورٹ خیال کیا جارہا ہے،متحارب الماتے،سٹاک ہالم کراکو،لیوائیو اور اوسلو مقابلے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :