سائنس کی حیرت انگیز ترقی۔ ہم جنس افراد یعنی دو مردوں کے خلیات سے بچے پیدا ہوسکیں گے

جمعہ 27 فروری 2015 19:19

سائنس کی حیرت انگیز ترقی۔ ہم جنس افراد یعنی دو مردوں کے خلیات سے بچے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء)سائنسدانوں نے دو ہم جنس افراد کی کھال سے انسانی انڈہ اور سپرم سیل تیار کیا ہے۔ اس کی بدولت دو ایک ہی جنس کے افراد کی کھال سے بچے کی پیدائش ممکن ہو سکے گی۔مغربی ممالک میں اس کا فائدہ ہم جنس پرست جوڑوں کو ہو گا۔ جبکہ بانجھ پن کا شکار لوگوں بھی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے والدین بن سکیں گے۔

(جاری ہے)

کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور وزمان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اسرائیل کی ٹیمیں اس سے پہلے چوہوں کی کھال کے خلیوں سے چوہے کے بچوں کی پیدائش کے تجربات کر چکے ہیں۔

اب انہوں نے پانچ لوگوں کے سکن سیلز اور انسانی جنین کے سٹم سیلز کی مدد سے نئے سیلز بنائے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دو سالوں میں اس قابل ہو جائیں گے کہ دونوں ایک ہی جنس کےافراد کے سکن سیلز سے بچہ پیدا کر سکیں۔