تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات کیلئے آئینی ترمیم کی حمایت

جمعہ 27 فروری 2015 20:05

تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات کیلئے آئینی ترمیم کی حمایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری۔2015ء) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے آئینی ترمیم کی حمایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم لانے کے فیصلے سے واضح ہوجائے گا کہ کون ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے۔