میاں منطور وٹو کی گاڑی کو سینکڑوں کارکنان نے اوکاڑہ بائی پاس کے قریب روک لیا ،”گو وٹوگو“ کے نعرے،
منطور وٹو کے گارڈز اور حامیوں نے احتجاج کرنے والے کارکنان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،چار کارکن زخمی ہو گئے، ایم پی اے خرم وٹو اور منظور وٹو کے اسکواڈ میں شامل تین گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا
جمعہ 27 فروری 2015 21:23
صدر گوگیرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر میاں منطور وٹو کی گاڑی کو پی ایس ایف ،پی وائی او ،اور پیپلز لیبر ونگ کے سینکڑوں کارکنان نے اوکاڑہ بائی پاس کے قریب روک لیا ،کارکنان کے ”گو وٹوگو“ کے نعرے ،منطور وٹو کے گارڈز اور حامیوں نے احتجاج کرنے والے کارکنان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجس کے نتیجے میں چار کارکن زخمی ہو گئے ،ضلعی پولیس نے بمشکل دونوں جانب بیچ بچاؤ کراتے میاں منظور وٹو اور ان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو ساہیوال کی جانب روانہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور وٹو اپنے بیٹے ایم پی اے خرم جہانگیر وٹو اور صوبائی عہدیداران کے ہمراہ ایک کنونشن میں شرکت کے لیے ساہیوال جا رہے تھے جب اوکاڑہ بائی پاس پھاٹک3فورایل کے قریب پہنچے تو سڑک کنارے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری آصف بلوچ سینکڑوں پیپلز پارٹی کے جیالوں کے ہمراہ موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.