لاہور ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے سونیا اور کاشف کو آٹھ،آٹھ سال قید کی سزا

جمعہ 27 فروری 2015 21:56

لاہور ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے سونیا اور کاشف کو آٹھ،آٹھ ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور ایئرپورٹ پر دہشتگرد کے پاس بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے سونیا اور کاشف کو آٹھ،آٹھ سال قید کی سزاسنادی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 2014ء میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر سونیا اور کاشف کو آٹھ ،آٹھ سال قید اور پچاس پچاس ہزار جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

سونیا نے فلائٹ میں ایک دہشت گرد دلدار کی موجودگی بارے پولیس کو اطلاع دی تھی ،پولیس تفتیش میں حقیقت سامنے آئی کہ دلدار سونیا کا شوہر ہے اور روزگار کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا اور اس کی غیرموجودگی میں سونیا کے اپنے ہمسائے کاشف سے تعلقات قائم ہوگئے۔ دلدار سے جان چھڑانے کیلئے دونوں نے دلدار کو پھنسانے کا منصوبہ بنایاتھا۔

متعلقہ عنوان :