شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کے باوجود قتل وغارت کا تسلسل جاری،
فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت کے علاقائی رہنما اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا
جمعہ 27 فروری 2015 22:10
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کے باوجود قتل وغارت کا تسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اہلسنت والجماعت کے علاقائی رہنما اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے غوثیہ چوک مومن آباد تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر جانے والے افراد پر فائرنگ کردی ۔
عینی شاہدین کے مطابق مقتولین موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار افراد نے انتہائی قریب سے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مقتولین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سید علی حیدر زیدی اور سید سلیم اصغر زیدی کے نام سے ہوئی ہے جو نماز جمعہ کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ وہ نامعلوم دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے۔
گلستان جوہر کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بھی 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت کے علاقائی رہنما اور مدرسے کے مہتمم قاری یاسر شاہد جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق حالیہ ٹارگٹ کلنگ بظاہر فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔ اختر کالونی میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جھاڑیوں سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آنے کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ شہر میں اسنیپ چیکنگ سخت کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.