خیبرپختونخوا حکومت کا صوبوں کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا مطالبہ،

ہاٹ لائن میں وفاق اور قبائلی علاقوں کو بھی شامل کیے جائیں ،ذرائع

جمعہ 27 فروری 2015 22:38

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبوں کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا مطالبہ،

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) خیبرپختونخوا نے صوبوں کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا مطالبہ کردیا،ہاٹ لائن میں وفاق اور قبائلی علاقوں کو بھی شامل کیے جائیں،ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ صوبوں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی جائے تاکہ دہشتگردی،اغوا اوردیگر جرائم کی بروقت اطلاع بین الصوبائی طور پر یقینی بنائی جائے، ہاٹ لائن پر چوبیس گھنٹے ذمہ دار افسران کے ذریعے ہر صوبے سے رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

وفاق کو تجویز دی گئی ہے کہ ہاٹ لائن کے ذریعے وفاق اور قبائلی علاقوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مجرموں،دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی نقل وحرکت پرنظر رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :