الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کا عمل مکمل کر لیا ‘(ن) لیگی راحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی مسترد،

پر ویز رشید ‘ظفرالحق ‘چوہدری تنویر اور رحمن ملک سمیت 8کے کاغذات نامزدگی منظور ‘ حتمی فہرست (کل)جاری کی جائے گی

جمعہ 27 فروری 2015 23:31

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کا عمل ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغزات نامزدگی پر اپیلوں کا عمل مکمل کر لیا مسلم لیگ نواز کی امیدوار راحیلہ مگسی کے کاغزات نامزدگی مسترداور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پر ویز رشید ،راجہ ظفرالحق ،چوہدری تنویر اور سابق وزیرداخلہ رحمن ملک سمیت 8کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے گیارہ امیدواروں کیخلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوط کر لیا تھا ‘2روزہ سماعت کے دوران 30درخواستوں اور کاغذات نامزدگی پر سماعت کی منیر اورکزئی ، کامران خان ،حافظ عبدلارشید سمیت فاٹا کے 18امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کی گی ۔ پنجاب سے نواز لیگ کے سعود مجید کے کا غذات نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی ،مسلم لیگ (ن) کی خاتون سینیٹ امیدوار راحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں ان پر آرٹیکل 63،62کے تحت پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک نے اعتراضات داخل کیے تھے ان پر جعلی ڈگری اور لندن سے ایک کروڑ روپے کی نادہندہ ہونے کا الزام ہے (آج)28فروری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست بھی کل جاری کر دی جائے گی