بھارت ‘ مسلم لڑکے کو کلاس کی ہندو لڑکیوں کیساتھ تصویر کھنچوانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 12:18

بھارت ‘ مسلم لڑکے کو کلاس کی ہندو لڑکیوں کیساتھ تصویر کھنچوانے پر تشدد ..

منگلور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) 20 سالہ مسلم لڑکے کو کلاس کی ہندو لڑکیوں کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر جنوبی ریاست منگلور میں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تصویر واٹس ایپ پر وائرل ہوگئی جس میں لڑکے کو اپنی کلاس کی پانچ لڑکیوں کی گود میں لیٹا دیکھا گیا‘ پیچھے ایک اور لڑکا کھڑا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق محمد ریاض کو مقامی گینگ نے اکیلے لے جا کر ڈھونڈ کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس روی کمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ تصویر کے گردش کرنے کے بعد گینگ نے ریاض کی تلاش شروع کردی تھی اور جب انہیں پتہ چلا کے وہ مسلمان ہے، اس پر حملہ کردیاریاض کمپوٹر سائنس کے طالب علم ہیں اور ان کا علاج ایک نجی ہسپتال میں جاری ہے۔ریاض کے مطابق انہیں اپنے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جاکر گینگ نے لاٹھیوں سے بری طرح مارا۔محمد ریاض کے مطابق انہوں نے ریاض سے پوچھا کے وہ مسلمان ہیں اور انہیں یہ جاننا تھا کہ تصویریں ہندو لڑکیوں کے ساتھ کیوں کھنچوائی ریاض کے والد کی شکایت پر پولیس نے اغوا اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :