کراچی: سخی حسن بنک ڈکیتی کیس کی تفتیش میں پیش رفت

ہفتہ 28 فروری 2015 12:33

کراچی: سخی حسن بنک ڈکیتی کیس کی تفتیش میں پیش رفت

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 28 فروری 2015 ء) : سخی حسن بنک میں ہونے والی ڈکیتی کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات کے لیے کرائے کی موٹر سئیکل استعمال کی اور ملزم ڈسٹرکٹ سینٹر کے آس پاس کے علاقے کا رہائشی ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت کے لیے بنک سے حاصل کی گئی ویڈیو اور فنگر پرنٹس کو نادرا آفس اور فرانزک لیب میں بھجوا دیا ہے جبکہ ملزم کی شناخت کے لیے ضمانت پر رہا ہوئے جیل کے قیدیوں کو ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے جس کے لیے پولیس کے کرائم آفس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے، یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے ایک بنک میں اناڑی ڈاکو گھس آیا تھا جو اکیلاہونے کے باوجود بنک لوٹنے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم پولیس نے ملنے والے شواہد سے اس کی تلاش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :