بھارتی فوج کے لڑاکا طیارے اڑتا تابوت ہیں ‘چار برس میں طیارے گرنے سے فوج کو قریباً12ارب روپے کا نقصان ہوا ‘ میجر اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت 42فوجیوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں

بھارت کے وزیر دفاع نے لوک سبھا کے اجلاس میں اراکین کے سوالوں کے جواب میں اپنی فضائیہ کا پول کھول دیا

ہفتہ 28 فروری 2015 12:35

بھارتی فوج کے لڑاکا طیارے اڑتا تابوت ہیں ‘چار برس میں طیارے گرنے سے ..

نئی دہلی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ملکی قانون ساز ادارے میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کے لڑاکا طیارے اڑتا تابوت ہیں ‘چار برس میں طیارے گرنے سے نہ صرف فوج کو قریباً12ارب روپے کا نقصان ہوا بلکہ میجر اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت 42فوجیوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں ۔ وہ گزشتہ روز لوک سبھاکے اجلاس میں اراکین کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتاییا کہ گذشتہ چار برس میں 42طیارے گرنے سے 42جانیں ضائع ہوئیں ۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ 2011سے آج تک فوج کے 27لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے طیارے تباہ ہونے سے نہ صرف فوج کو قریباً12ارب روپے کا نقصان ہوا بلکہ میجر اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت 42فوجیوں کی جانین بھی ضائع ہوئیں منوہر نے ایوان کو بتایا کہ فوج کو جدید لڑاکا طیارے اور اسلحہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :