بوم بوم شاہدآفریدی کل اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے

ہفتہ 28 فروری 2015 13:12

بوم بوم شاہدآفریدی کل اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے
برسبین (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کل اپنی 35ویں سالگرہ منائیں گے ۔ بوم بوم آفریدی کا پورا نام صاحبزادہ محمدشاہد خان آفریدی ہے اور وہ یکم مارچ 1980ء کوخیبرایجنسی میں پیداہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 22 اکتوبر1998ء کوآسٹریلیاکے خلاف کراچی کے مقام پرکیااورآخری ٹیسٹ13تا16جولائی2010ء کوآسٹریلیاکے خلاف کے خلاف لارڈزمیں کھیلا۔

انہوں نے اپنے ون ڈے کیرئیرکوآغاز2اکتوبر1996ء میں کینیاکیخلاف نیروبی میں کیااورآخری ون ڈے میچ 21فروری2015ء کوکرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلا۔شاہدآفریدی نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئرکاآغاز28اگست2006ء کوانگلینڈکے خلاف برسٹول میں کیااورآخری ٹونٹی ٹونٹی میچ5دسمبر2014ء کونیوزی لینڈکے خلاف دبئی میں کھیلا۔