نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن ہتھیانے کے قریب تر پہنچ گئی

ہفتہ 28 فروری 2015 16:55

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن ہتھیانے کے قریب تر پہنچ گئی

آکلینڈ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015)نیوزی لینڈکی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ۔نیوزی لینڈنے آکلینڈکے مقام پر آسٹریلیاکو ایک وکٹ سے ہراکر خود کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن کے قریب تر کردیا ہے۔اس میچ میں کامیابی سے ملنے والے دوپوائنٹس کی بدولت پانچویں درجے کی کیوی ٹیم کا چوتھے نمبرپرسری لنکن ٹیم سے فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آکلینڈمیچ سے قبل آسٹریلیا 121پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ نیوزی لینڈ105پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر تھی۔ ورلڈکپ کے دونوں مشترکہ میزبانوں کے مابین میچ میں اگر کینگروزجیت جاتے تو ایک پوائنٹ کے اضافے کے بعد اْن کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوجاتی تاہم اس شکست سے ایک پوائنٹ کی کٹوتی کے بعد اْن کے پوائنٹس 120رہ گئے ہیں۔دوسری جانب، کیوی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کرکے دو پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود اپنی پانچویں رینکنک کوتو بہتر نہیں بناپائی تاہم اب چوتھے نمبرپرموجودسر ی لنکا سے اْس کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا ہے۔