مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات، آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

ہفتہ 28 فروری 2015 17:21

مولانا فضل الرحمان کی مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات، آئینی ترمیم کی حمایت ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 فروی 2015 ء) : 21 مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کی جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت ہوئی میڈیا سے بات ککرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 21 ویں آئینی ترمیم پر بھی حکومت کو اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا تھا اب بھی اپنے تحفظات پر تفصیلی بات چیت کی ہے، ہم افہام و تفہیم پر یقین رکھتے ہیں اور اپنا موقف وزرا کے سامنے رکھ دیا ہے.

(جاری ہے)

حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں آئینی ترمیم پر تحفظات ہیں لہذا 22 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو پہلے انتخابی اصلاحات کا خیال کیوں نہیں آیا.جبکہ ملسم لیگ کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو مولانا کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ ان کا تدراک کیا جائے اور حل نکالنے کے لیئے راستے کا تعین کیا جائے. انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ آمریت نے سیاسی نظام کو کچل ڈالا ہے اس کے باعث پیدا ہونے والے گند کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مولانا فضل الرحمان کی جمہوری جدو جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے نمائندے بن کر آئے ہیں امن کا عمل شروع ہو چکا ہے.

متعلقہ عنوان :