پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک باآسانی استعمال ہورہا ہے‘ اسے بند کرنے کی اشد ضرورت ہے‘ وزارت خارجہ افغان حکومت سے پاکستان میں کام کرنیوالے نیٹ ورک کو بند کرنے کیلئے فوری اقدامات کیلئے بات کرے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا وزارت خارجہ کو خط

ہفتہ 28 فروری 2015 17:47

پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک باآسانی استعمال ہورہا ہے‘ اسے ..

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک باآسانی استعمال ہورہا ہے، جس کو دہشتگرد اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، پاکستانی حدود میں کام کرنیوالے افغان موبائل نیٹ ورک کو فوری بند کرانے کی اشد ضرورت ہے‘ وزارت خارجہ افغان حکومت سے اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کیلئے بات کرے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی ٹی اے کی طرف سے موبائل سمز سے متعلق سکیورٹی خدشات پر افغانستان کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے وزارت خارجہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں افغان موبائل نیٹ ورک باآسانی استعمال ہورہا ہے۔ پاکستان میں استعمال ہونے والی افغان موبائل سمیں فوری طور پر بند کروائی جائیں کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث افغان موبائل نیٹ کے سگنل بند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خط کے متن میں پی ٹی اے نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ افغانستان سے کہا جائے کہ وہ پاکستان کی حدود میں موبائل فون نیٹ ورک کے سگنل بند کرے اور افغان ٹیلی کام سیکٹر سے پی ٹی اے حکام کی ملاقات بھی کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :