ساوٴتھ ایشین سوکرفٹ سال چیمپین شپ جیت کرقوم کوخوشخبری دیں گے ،حاجی طارق محمود،

قومی ٹیم سوکرفٹسال ٹیم کا انتخاب میرٹ پرکیا گیا ہے،صدرسوکرفٹسال فیڈریشن

ہفتہ 28 فروری 2015 20:22

ساوٴتھ ایشین سوکرفٹ سال چیمپین شپ جیت کرقوم کوخوشخبری دیں گے ،حاجی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جانے والی ساوٴتھ ایشین سوکرفٹسال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی فٹسال ٹیم نیپال پہنچ گئی ہے ،ایونٹ میں میزبان ملک نیپال سمیت بھارت ،پاکستان ،بنگلادیش اورسری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ساوٴتھ ایشین سوکرفٹ سال چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت طارق کررہے ہیں جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں عامرگوندل ،بلال خان ،حمزہ نصرت ،انس عرفان ،دانیال جاوید ،محمد دراب اورانس اسد شامل ہیں ، جبکہ ٹیم آفیشلزمیں طارق یونس (کوچ ) ،محمد رضا اسٹنٹ کوچ اورٹیم منیجر عدنان احمد شامل ہیں ،واضح رہے کہ ساوٴتھ ایشین سوکرفٹ سال ایسوسی ایشن کیساتھ الحاق کے بعد قومی سوکرفٹسال ٹیم پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے ،پاکستان سوکرفٹسال فیڈریشن کے صدرحاجی طارق محمودنے کہا ہے کہ قومی ٹیم سوکرفٹسال ٹیم کا انتخاب میرٹ پرکیا گیا ہے لہذا قوی امید ہے کہ کھلاڑی اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروے کارلاتے ہوئے حریف ٹیموں کوٹف ٹائم دیں گے اورمیڈلزکے حصول کی جنگ جیت کرپاکستان کا نام روشن کریں گے ۔