خیر پور ،ڈرینج سسٹم کے کنویں سے نوزائیدہ بچے کی نعش ملی

ہفتہ 28 فروری 2015 21:09

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) گمبٹ تھانے کی حدود میں واقع ڈرینج سسٹم کے کنویں سے نوزائیدہ بچے کی نعش ملی،اطلاع ملنے پرپولیس نے نعش تحویل میں لیکر غسل وکفن کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کرائی بتایاجاتا ہے کہ نعش پرانی تھی جسے نامعلوم ملزم گندے نالے میں پھینک کرفرار ہوگیا،نعش بہتے ہوئے کنویں میں پہنچی تھی ،پولیس ملزم کوتلاش کررہی ہے۔