خیر پور ،دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ، دوسرا شدید زخمی

ہفتہ 28 فروری 2015 21:09

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) رانی پور تھانے کی حدود گوٹھ قیصر خان شاہانی میں برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 32 سالہ بہرام ولد معشوق شاہانی ہلاک اور 56 سالہ گلشن شاہانی شدید زخمی ہوگیا نعش وزخمی کورانی پور اسپتال پہنچایاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا نعش پورسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی واقع کی وجہ خاندانی تنازع بتائی جاتی ہے ،مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :