خیر پور،خسرے میں مبتلاء دو سگے بھائی بہن انتقال کرگئے

ہفتہ 28 فروری 2015 21:18

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ٹھری میرواہ تحصیل کے علاقے گوٹھ پیربخش جلانی میں خسرے میں مبتلاء دو سگے بھائی بہن 3 سالہ نفیسہ اور 1 سالہ حفیظ ولد مٹھل خاصخیلی انتقال کرگئے علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ متعددبچے خسرے کے مرض میں اسپتال میں صحیح علاج نہ ہونے سے مزید بچوں کی جانوں کی ضائع ہونے کاخدشہ ہے انہوں نے محکمہ صحت کی وزارت سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم علاج کے لئے بھیجی جائے۔