بنگلہ دیش کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 5 مارچ کو سکاٹ لینڈ کے خلاف نیلسن میں کھیل گی

گھبرانے کی ضرورت نہیں، سکاٹ لینڈ کو زیر کر کے میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کریں گے شکیب الحسن

اتوار 1 مارچ 2015 15:01

بنگلہ دیش کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 5 مارچ کو سکاٹ لینڈ کے خلاف ..

نیلسن (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) بنگلہ دیش کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 5 مارچ کو سکاٹ لینڈ کے خلاف نیلسن میں کھیل گی ۔ٹیم کے کپتان بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں 92 رنز کے شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، سکاٹ لینڈ کو زیر کر کے میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست ویک اپ کال ہے، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اسے مثبت لیں اور تمام تر توجہ اگلے میچوں میں فتوحات پر مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شکست پر مایوسی ہوئی، ہم اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے جو شکست کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں غلطیاں ہوئیں لیکن اب وہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور ہماری تمام تر توجہ سکاٹش ٹیم کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر میگا ایونٹ میں جاندار واپسی کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شامل کسی بھی ٹیم آسان نہیں لینگے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی مکمل طور پر متحد ہیں اور سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :